پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر وزیر پٹرولیم نے کہا : سوچے سمجھے بغیر کوئی تبدیلی نہیں کرسکتے

Sep 13, 2017 11:11 PM IST | Updated on: Sep 13, 2017 11:11 PM IST

نئی دہلی : حال ہی میں پٹرول کے داموں میں اضافہ کے بعد یہ تین سال میں سب سے مہنگا ہوگیا ہے ۔ وہیں پٹرولیم کے وزیر نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں کو سوچے سمجھے بغیر یوں ہی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ حالانہ انہوں نے کہا کہ اصلاج جاری ہے۔ بدھ کو وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ بنیاد پر تجزیہ کرنے سے روکنے کیلئے حکومت کی مداخلت سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمت میں سوچے سمجھے بغیر کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ۔ وزیر پٹرولیم کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے ، جب جولائی سے اب تک پٹرول کی قیمت میں 7.3 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر وزیر پٹرولیم نے کہا : سوچے سمجھے بغیر کوئی تبدیلی نہیں کرسکتے

نامہ نگاروں کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا قیمت میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت یومیہ بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی کے عمل کو روکنے کا کوئی منصوبہ بنارہی ہے ، وزیر پٹرولیم نے اس سے انکار کردیا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے قیمتوں میں اضافہ کو لے کر تنقیدوں کو بھی غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 16 جون کو یومیہ بنیاد پر قیمت کے تجزیہ کے بعد کئی دنوں تک قیمتوں میں آئی کمی کو اندیکھا کردیا گیااور صرف وقتی طور پر اضافہ کو زور و شور سے اٹھایا جارہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز