یوپی ضمنی الیکشن میں ہار پر شیوسینا نے بی جے پی پر سادھا نشانہ ، عوامی خواہشات کے موافق نہیں ہورہا کام

Mar 14, 2018 06:55 PM IST | Updated on: Mar 14, 2018 06:56 PM IST

نئی دہلی : بی جے پی کی حلیف شیو سینا پارٹی نے اترپردیش کے پھولپور اور گورکھپور پارلیمانی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں ہارجانے پر بی جے پی کو سبق حاصل کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ اس سے واضح ہے کہ عوامی خواہشات کے موافق کام نہیں ہورہا ہے اسلئے نئے طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شیو سینا کے ترجمان سنجے راوت نے پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بی جے پی کو سوچنا چاہئے کہ ریاست کی عوام نے کچھ عرصہ پہلے اسے اسمبلی انتخاب میں غیر معمولی اکثریت سے اقتدار پر بٹھایا تھا ۔ اب اسی ریاست کے وزیر اعلیٰ کے حلقہ میں پارٹی کی شکست ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخاب کے نتیجے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ بی جے پی کو اپنے کام کاج کے طور طریقے کو تبدیل کرنا ہوگا۔

یوپی ضمنی الیکشن میں ہار پر شیوسینا نے بی جے پی پر سادھا نشانہ ، عوامی خواہشات کے موافق نہیں ہورہا کام

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان دھرمیندر یادو نے کہا کہ بی جے پی نے اترپردیش میں جس طریقے سے مبینہ انکاؤنٹر وں میں لوگوں کو قتل کیا ہے اور قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں اس سے عوام پریشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں نشستوں پر عوامی غصہ سامنے آرہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز