دہلی میں بی جے پی نیشنل ایگزیکٹو کی اہم میٹنگ آج ، ان معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے وزیر اعظم مودی

Sep 25, 2017 11:57 AM IST | Updated on: Sep 25, 2017 12:22 PM IST

نئی دہلی: گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخاب کے ٹھیک پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ آج یہاں شروع ہو گئی۔ اجلاس میں پارٹی صدر امت شاہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری کے علاوہ کئی سینئر رہنما حصہ لے رہے ہیں۔

بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلی اور نائب وزرائے اعلی، پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کو پارٹی کے لیے موجب تحریک رہے پنڈت دین دیال اپادھیائے کی صدی پیدائش سال اختتام کے موقع پر ہو نے والے اس اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ مسٹر شاہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں تنظیمی توسیع، موجودہ سیاسی حالات اور سلگتے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

دہلی میں بی جے پی نیشنل ایگزیکٹو کی اہم میٹنگ آج ، ان معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ ۔ فائل فوٹو

پارٹی کے اس اجلاس میں اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی، غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں پارٹی کارکنوں پر ہو نے والے ظلم اور روہنگیا مسلمانوں پر بھی بحث کئے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں سیاسی تجویز کے علاوہ کچھ دیگر تجویزیں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ مسٹر مودی دوپہر بعد اجلاس میں اختتامی تقریر کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز