گنیش چترتھی کے موقع پر وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر سونیا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Aug 25, 2017 11:37 AM IST | Updated on: Aug 25, 2017 11:37 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے گنیش چترتھی کے موقع پر اہل وطن کو نیک خواہشات دیں اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کے لئے امن اور خوشحالی لائے گا۔ وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہاکہ گنپتی بپا موریا۔ گنیش چترتھی کے موقع پر اہل وطن کو نیک خواہشات ۔

محترمہ گاندھی نے کہا کہ یہ تہوار مختلف فرقوں کو امن، بھائی چارہ اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے ہم سب جوش و خروش کے ساتھ یہ تہوار مناتے ہیں اور اپنے گھروں میں گنپتی موریا کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

گنیش چترتھی کے موقع پر وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر سونیا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا

کانگریس صدر نے کہا کہ گنیش اتسو اس سال بہت خاص ہے کیونکہ لوک مانیا بال گنگا دھر تلک کے ذریعہ شروع کردہ ونایک اتسو کے 125برس مکمل ہوگئے ہیں۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ اس برس ’سدھی ونائک‘ تمام کی زندگی میں امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز