کانگریس نے کسانوں کی عزت نہیں کی ،انھیں صرف ووٹ بینک سمجھا: وزیراعظم مودی

وزیراعظم نے کانگریس پر کسانوں کی عزت نہ کرنےکا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی نے کسانوں کو بااختیاربنانے کے لئے کام نہیں کیا اور انھیں صرف ووٹ بینک سمجھتی رہی۔

Jul 11, 2018 06:10 PM IST | Updated on: Jul 11, 2018 06:13 PM IST

مکتسر: وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس پر کسانوں کی عزت نہ کرنےکا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی نے کسانوں کو بااختیاربنانے کے لئے کام نہیں کیا اور انھیں صرف ووٹ بینک سمجھتی رہی، لیکن جب سے ان کی حکومت نے کم ازکم امدادی قیمت ڈیڑھ گنا کرنے کیا اعلان کیاہے، تب سے کانگریس اور اسکے اتحادیوں کی نیند اڑگئی ہے۔

پنجاب کےمکتسرضلع کے ملوٹ میں بدھ کے روز ’کسان کلیان ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے کسانوں کو پیداوارکی لاگت کی ڈیڑھ گنا کم ازکم امدادی قیمت (ایم ایس پی ) دینے کا وعدہ پوراکیا۔

کانگریس نے کسانوں کی عزت نہیں کی ،انھیں صرف ووٹ بینک سمجھا: وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی کسان کلیان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے۔ فوٹو: یو این آئی

حکومت کے اس فیصلہ سے ملک کے کسانوں کی ایک بہت بڑی تشویش دورہوگئی ہے اور اسے اب یقین ہوگیا ہے کہ فصل کے لئے جو خرچ اس نے کیاہے اور محنت کی ہے، اس کا ثمر اسے ملے گا۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اس پارٹی نے 70سال تک کسانوں کی نہیں بلکہ ایک خاندان کی فکر کی۔ کسانوں کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کیسے بھی حالات رہے ہوں، ملک کے کسان نے کبھی بھی سخت محنت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ کانگریس کسانوں کو صرف اپنا ووٹ بینک سمجھتی رہی اور اس پارٹی نے اور اسکی حکومتوں نے کبھی کسانوں کی عزت افزائی نہیں کی ۔

وزیراعظم مودی نے اپنی حکومت کے کسانوں کے مفاد میں کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ کسانوں کو دھوکہ دیاہے اور انھیں بااختیار بنانے کے لئے اقدامات نہیں کئے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت  2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا لئے عہد بند ہے۔

کھیتی میں پنجاب کے کسانوں کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سرحدوں کا تحفظ ہو، فوڈ سیکورٹی ہویا پھر محنت کا شعبہ ہو ریاست کے کسانوں نے ہمیشہ سے ملک کو تحریک دینے کا کام کیاہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پنجاب نے ہمیشہ خود سے پہلے ملک کی فکرکی ہے۔ پچھلے چارسال میں جس طرح سے ملک کے کسانوں نے ریکارڈ پیداوارکرکے اناج کے ذخائر کو بھراہے اس کے لئے وہ ملک کے کسانوں کو سلام کرتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز