وادی کے مکینوں کو تھوڑی راحت ، وزیر اعظم کی محبوبہ مفتی سے گفتگو ، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

وادئ کشمیر میں گذشتہ تین دنوں سے جاری موسلادھار بارشوں کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ ٹلتا ہوا نظر آرہا ہے۔

Apr 07, 2017 11:48 AM IST | Updated on: Apr 07, 2017 11:49 AM IST

سری نگر: وادئ کشمیر میں گذشتہ تین دنوں سے جاری موسلادھار بارشوں کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ ٹلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی سطح بتدریج نیچے آرہی ہے۔ دریائے جہلم صرف گرمائی دارالحکومت سری نگر میں رام منشی باغ کے مقام پر خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو فون کرکے انہیں مرکزی مدد اور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مسٹر مودی نے جمعہ کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’جموں وکشمیر کی سیلابی صورتحال پر ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بات چیت کی۔ میں نے انہیں صورتحال سے نمٹنے کے لئے مرکز کی طرف سے ہر ممکن حمایت کی پیشکش کی‘۔

وادی کے مکینوں کو تھوڑی راحت ، وزیر اعظم کی محبوبہ مفتی سے گفتگو  ، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

گذشتہ تین دنوں کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کے سبب جہاں وادی کے درجنوں علاقے زیر آب آچکے ہیں، وہیں میوہ درختوں کے شگوفے گرنے کے علاوہ درجنوں رہائشی مکانات و سرکاری ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جموں خطہ کے ضلع راجوری میں جمعرات کو ایک خاتون آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز