Live Results Assembly Elections 2018

وزیر اعظم مودی کی وارننگ ، فائیو اسٹار ہوٹل میں نہ ٹھہریں وزرا اور نہ ہی پی ایس یو سے سہولیات لیں 

وزیر اعظم مودی نے اپنے وزیروں کو انتباہ بھرے لہجہ میں کہا ہے کہ وہ پبلک سیکٹر کمپنیوں کی طرف سے کسی بھی قسم کا آفر قبول نہ کریں۔

Aug 20, 2017 01:48 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 01:48 PM IST

نئی دہلی : وزیر اعظم مودی نے اپنے وزیروں کو انتباہ بھرے لہجہ میں کہا ہے کہ وہ پبلک سیکٹر کمپنیوں کی طرف سے کسی بھی قسم کا آفر قبول نہ کریں۔ ان کا اشارہ صاف تھا کہ وہ نہ تو پی ایس یو کے ذریعہ دی جارہی فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام کی سہولت یا کسی دوسرے طریقہ کا فائدہ نہ اٹھائیں، یہاں تک کہ ان کی گاڑیوں کا بھی استعمال نہ کریں۔

بتایا جارہا ہے کہ بدھ کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے فورا بعد انہوں نے وزرا سے تھوڑا سا ٹھہرنے کیلئے کہا اور پھر یہ باتیں کہیں ۔ ان کی بات چیت سے واضح تھا کہ مودی اس بات سے کافی ناراض ہیں کہ کچھ وزیر حکومت کے ذریعہ فراہم کردہ سہولیات کے استعمال کی بجائے وہ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ٹھہر رہے ہیں۔ ٹی او آئی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم نے صاف کر دیا ہے کہ وہ سرکاری رہائش گاہ میں ہی ٹھہریں جب وہ سرکاری کام پر ہوں اور کسی طرح کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرنے کا جگاڑ نہ نکالیں۔

وزیر اعظم مودی کی وارننگ ، فائیو اسٹار ہوٹل میں نہ ٹھہریں وزرا اور نہ ہی پی ایس یو سے سہولیات لیں 

انہوں نے وزرا سے یہ بھی کہا کہ مجھے اس حقیقت سے بھی بہت تکلیف ہے کہ کچھ لوگوں کے خلاف رپورٹ آرہی ہیں کہ وہ اپنی وزارت کے ماتحت آنے والی پی ایس یو گاڑیوں کا بھی استعمال کررہے ہیں، میں صاف کردوں کہ وزیر ہوں یا ان کے کنبہ والے، اس طرح کا کوئی غلط استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سبھی وزراء کو اپنے اسٹاف سے کہہ دیں کہ پی ایس یو سے کسی طرح کا تحفہ وغیرہ بھی نہ لیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز