پیسہ دئے بغیر ہی فلٹر کافی پی کر چلے گئے وزیر اعظم مودی

شملہ میں مال روڈ کے انڈین کافی ہاوس سے وزیر اعظم مودی کا گہرا رشتہ ہے ۔ کافی ہاوس سے وزیر اعظم کی کافی یادیں بھی وابستہ ہیں ۔

Dec 27, 2017 08:43 PM IST | Updated on: Dec 27, 2017 08:43 PM IST

شملہ : شملہ میں مال روڈ کے انڈین کافی ہاوس سے وزیر اعظم مودی کا گہرا رشتہ ہے ۔ کافی ہاوس سے وزیر اعظم کی کافی یادیں بھی وابستہ ہیں ۔ بدھ کو بھی وزیر اعلی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کیلئے پہنچے وزیر اعظم مودی شملہ انڈین کافی ہاوس پر رکے اور کافی پی ۔

حلف برداری تقریب ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم مودی کا قافلہ رج سے اسکینڈل پوائنٹ ہوتے ہوئے گزرا اور سٹی پوائنٹ کے پاس انڈین کافی ہاوس پر رک گیا ۔ اپنی گاڑی کی کھڑکی سے ہی مودی نے آواز لگا کر اور اشاروں میں کافی مانگی ۔ حالانکہ کافی کا لطف لینے کے بعد وہ پیسہ دئے بغیر ہی چلے گئے ۔

پیسہ دئے بغیر ہی فلٹر کافی پی کر چلے گئے وزیر اعظم مودی

شملہ میں اندین کافی ہاوس کے پاس وزیر اعظم نریندر مودی ۔ فوٹو : نیوز 18 ہندی۔

کافی کے 27 روپے نہیں دئے

انڈین کافی ہاوس کے اسسٹنٹ منیجر گنیش سنگھ روات نے بتایا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ مودی انڈین کافی ہاوس آئے ۔ حالانکہ وہ کافی ہاوس کے اندر نہیں آئے ، بلکہ باہر سے ہی آواز لگاکر کافی مانگی ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم یہاں پر پانچ سے دس منٹ تک رکے اور اس کے بعد ان کا قافلہ وہاں سے چل پڑا۔ اس دوران انہوں نے 27 روپے کپ والی فلٹر کافی کا مزہ لیا ۔ بعد میں وہ یہاں سے چلے گئے ۔

Loading...

گاڑی سے باہر نکلے اور بولے : کافی ہاوس والوں ... کافی تو پلاو

وزیر اعظم مودی نے اپنی گاڑی رکوائی اور بولے کافی ہاوس والوں کافی تو پلاو ۔ سولن کے ارکی کے بھاگی رام ان کیلئے کافی لے کر آئے ۔ بھاگی رام یہاں گزشتہ 22 سالوں سے کام کرتے ہیں ۔ مودی پانچ سے دس منٹ تک رکے رہے اور پھر نکل گئے ۔ منیجر ویریندر سنگھ نیگی کے مطابق مودی یا ان کے قافلہ میں شامل کسی نے بھی کافی کے پیسے ادا نہیں کئے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز