وزیر اعظم مودی نے چار سالوں میں اس سال کی سب سے چھوٹی تقریر، گزشتہ سال ڈیڑھ گھنٹے کی تھی

ہندوستان منگل کو آزادی کی 70 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ ملک بھر میں آزادی کے اس تہوار کو لے کر جوش و خروش ہے۔

Aug 15, 2017 12:26 PM IST | Updated on: Aug 15, 2017 12:26 PM IST

نئی دہلی : ہندوستان منگل کو آزادی کی 70 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ ملک بھر میں آزادی کے اس تہوار کو لے کر جوش و خروش ہے۔ وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ پر پرچم کشائی کی اور ملک کو خطاب کیا ۔ اس مرتبہ وزیر اعظم مودی نے اب تک کی سب سے چھوٹا تقریر کی ۔ اس مرتبہ ان کی تقریر 54 منٹ کی رہی۔

وزیر اعظم مودی اپنی لمبی لمبی تقریروں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اپنے گزشتہ من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ انہیں اکثر شکایات ملتی ہیں کہ وہ بہت طویل تقریر کرتے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ وہ 40 سے 50 منٹ میں ہی اپنی تقریر پوری کر لیں گے۔

وزیر اعظم مودی نے چار سالوں میں اس سال کی سب سے چھوٹی تقریر، گزشتہ سال ڈیڑھ گھنٹے کی تھی

مودی نے وزیر اعظم کے طور پر 15 اگست 2014 کو لال قلعہ کی فصیل سے پہلی مرتبہ ملک کے عوام کو خطاب کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے 65 منٹ کی تقریر کی تھی۔ اس کے بعد سال 2015 میں ان کا خطاب 86 منٹ تک چلا تھا اور گزشتہ سال انہوں نے ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ تقریر کی تھی ۔ گزشتہ سال انہوں نے 94 منٹ کی تقریر کی تھی۔ یوم آزادی پر طویل تقریر کی وجہ سے وزیر اعظم سوشل میڈیا پر ٹرول کا شکار بھی ہوئے تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز