رمضان 2018 : وزیر اعظم مودی نے ماہ مقدس کے آغاز پر لوگوں کو دی مبارکباد

May 17, 2018 10:43 PM IST | Updated on: May 17, 2018 10:43 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے رمضان المبارک کے آغاز پر لوگوں کومبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر شخص کو رمضان کی مبارکباد۔ ہم پیغمبر محمد صاحب کی تعلیمات کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ہم آہنگی ، رحم اور صدقہ کی اہمیت زور دیا ۔ رمضان کا پاک مہینہ ان ہی اقدار کے لئے جانا جاتا ہے۔

رمضان اسلام مذہب کا سب سے مقدس اور اسلامک کلنڈر کے مطابق یہ سال کا نواں مہینہ ہوتا ہے۔ اس دوران مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور روزہ کے دوران طلوع آفتاب سے لیکر غروب تک کچھ بھی نہیں کھاتے پیتے ۔ لوگ اللہ کا اس کی رحمت کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ روزوں کے بعد شوال کی پہلی تاریخ کو عید الفطر منائی جاتی ہے۔

رمضان 2018 : وزیر اعظم مودی نے ماہ مقدس کے آغاز پر لوگوں کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز