Live Results Assembly Elections 2018

دہلی میٹرو کی مجنٹا لائن کا آغاز ، وزیر اعظم مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی نے کیا افتتاح

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی دہلی میٹرو کے بوٹونیکل گارڈن سے کالکاجی مندر سیکشن پر تیسرے مرحلہ میں بنائی گئی 12.64کلومیٹر طویل نئی ’مجنٹا لائن‘ کا آج افتتاح کریں گے۔

Dec 25, 2017 09:08 AM IST | Updated on: Dec 25, 2017 01:33 PM IST

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دہلی میٹرو کے بوٹونیکل گارڈن سے کالکاجی مندر سیکشن پر تیسرے مرحلہ میں بنائی گئی 12.64کلومیٹر طویل نئی ’مجنٹا لائن‘ کا آج افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اترپردیش کے گورنر رام نائک بھی موجود تھے ۔ اترپردیش میں نوئیڈا کے بوٹونیکل گارڈن سے دہلی کے کالکاجی مندر کو جوڑنے والی مجنٹا لائن کے شروع ہونے سے نوئیڈا اور جنوبی دہلی کے درمیان سفر کرنے والے لوگوں کا اب کافی وقت بچے گا۔

بوٹونیکل گارڈن۔کالکاجی مندر سیکشن پر شروع میں مجموعی طورپر 10ٹرینوں کو سروس میں لگایاجائے گا۔ دو ٹرینوں کو ایمرجنسی خدمات کے لئے علیحدہ رکھا جائے گا۔ یہ میٹرو پانچ منٹ اور پندرہ سیکنڈ کے وقفہ سے دستیاب ہوں گی۔ اس سیکشن کے تمام نواسٹیشنوں بوٹونیکل گارڈن، اوکھلا برڈ سینکچری، کالندی کنج، جسولہ وہار، شاہین باغ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، اوکھلا وہار، سکھدیو وہار، اوکھلا این ایس آئی سی اورکالکاجی مندر اسٹیشنوں کے پلیٹ فارم پر اسکرین ڈور ہوں گے۔ کالکاجی مندر اسٹیشن زیرزمین اور دیگر دوسرے اسٹیشن زمین کے اوپر بنائے گئے ہیں۔

دہلی میٹرو کی مجنٹا لائن کا آغاز ، وزیر اعظم مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی نے کیا افتتاح

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز