سوبھاگیہ یوجنا: مفت بجلی کنکشن کے ساتھ غریبوں کو ملے گا ایل ای ڈی بلب، بیٹری اور پنکھا

Sep 25, 2017 09:07 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 09:09 PM IST

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے ہرگھر تک بجلی پہچانے کے لئے ’’پردھان منتری سہج بجلی ہرگھر یوجنا۔ سوبھاگیہ ‘‘ کا آج افتتاح کیا ۔ اس کے تحت حکومت کا 31مارچ2019  تک ہرگھر کی برق کاری کا منصوبہ ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن کے نئےکمپلکس ’دین دیال اورجا بھون ‘ کا افتتاح کرنے کے بعد اس اسکیم کا آغاز کیا ۔ سوبھاگیہ اسکیم کے تحت سماجی اور اقتصادی مردم شماری 2011 کی بنیاد پر غریب خاندانوں کو مفت بجلی کنکشن بھی دیا جائیگا۔ جو غریب خاندان اس مردم شماری میں شامل نہیں کئے جاسکے ہیں انھیں 500روپئے کی ادائیگی پر بجلی کنکشن ملیگا ۔ انھیں اس رقم کی ادائیگی دس ماہانہ قسطوں میں کرنی ہوگی ۔ اس اسکیم پر کل 16320کروڑ روپئے خرچ ہونگے جس میں سے بجٹ سے تعاون 10587.50کروڑ روپئے کا ہوگا ۔ شہری علاقوں کے لئے کل خرچ 1732.50کروڑ روپئے ہوگا جس میں بجٹ سے تعاون2295کروڑ روپئے کا ہوگا ۔

اسکیم پر عمل درآمد کے لئے ریاستوں کو 60فیصد مرکزی امداد ملیگی ۔ خصوصی زمرے کی ریاستوں کے لئے یہ رقم 85فیصد ہوگی ۔اس میں عام ریاستوں کی حصہ داری 10فیصد اور خصوصی زمرے کی ریاستوں کی 5فیصد ہوگی۔ اسیکم کے تحت بہار ،اترپردیش، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ،جھارکھنڈ ،جموں کشمیر،راجستھان اور شمال مشرق کی ریاستوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔ دوردراز اور دشوارگزار علاقوں میں واقع گھروں میں جہاں بجلی نہیں پہنچائی جاسکے گی وہاں سولر پاور پیک دیا جائیگا۔ اس میں پانچ ایل ای ڈی لائٹیں ، ایک ڈی سی پنکھا،ایک ڈی سی پاور پلگ اور پانچ سال تک رکھ رکھاؤکی سہولت دی جائیگی۔

سوبھاگیہ یوجنا: مفت بجلی کنکشن کے ساتھ غریبوں کو ملے گا ایل ای ڈی بلب، بیٹری اور پنکھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن کے نئےکمپلکس ’دین دیال اورجا بھون ‘ کا افتتاح کرنے کے بعد اس اسکیم کا آغاز کیا ۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے ماحولیات کی صورتحال بہترہوگی ۔ اس کے علاوہ تعلیم اور ہیلتھ خدمات بہترہونگی۔ موبائل ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے توسط سے رابطہ بڑھیگا۔ اقتصادی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور خاص طور سے خواتین کے معیار زندگی میں بہتری آئیگی۔ اسکیم سے جڑنے کے لئے موبائل ایپ کا استعمال کیا جائیگا اور اسی ایپ کے ذریعہ درخواستیں بھی وصول کی جائیں گی ۔ دیہی الیکٹریفکیشن کارپوریشن لیمیٹڈ اس اسکیم کی نوڈل ایجنسی ہوگی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز