من کی بات میں مودی نے ممبئی حملہ کے مہلوکین کو پیش کیا خراج عقیدت ، عالمی برادری سے کی یہ اپیل

Nov 26, 2017 01:23 PM IST | Updated on: Nov 26, 2017 01:23 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں نو سال پہلے آج ہی کے دن ہوئے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی برادری کی انسان دوست طاقتوں سے متحد ہوکر دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر مودی نے ریڈیو سے آج نشر ’من کی بات‘ پروگرام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے 26 نومبر 2008 میں ممبئی پر حملہ بول دیا تھا۔ انہوں نے اس حملے میں جان گنوانے والے بہادر شہریوں اور پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو اپنی خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ ملک ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں سکتا ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ دہشت گردی نے دنیا کی انسانیت کو للکارا ہے اور وہ انسان دوست طاقتوں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے دنیا کی تمام انسان دوست طاقتوں کو متحد ہوکر اسے شکست دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سماجی تانے بانے کو کمزور کرکے، انہیں منتشر کرنے کی ناپاک کوشش کرتے ہیں۔لہذا یہ وقت کی مانگ ہے کہ انسان دوست طاقتیں اس مسئلہ کولے کر بیدار ہوں اور مل کر اس کا مقابلہ کریں۔

من کی بات میں مودی نے ممبئی حملہ کے مہلوکین کو پیش کیا خراج عقیدت ، عالمی برادری سے کی یہ اپیل

فائل فوٹو

مسٹر مودی نے کہا کہ آج دنیا کے ہرحصے میں آئے دن دہشت گرد انہ حملے ہو رہے ہیں اور اس نے شدیدرخ اختیار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ تو گذشتہ 40 سال سے دہشت گردی کو جھیل رہے ہیں اور ہزاروں بے گناہ لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ کچھ سال پہلے، ہندوستان جب دنیا کے سامنے دہشت گردی کی بحث کرتا تھا تو بہت سے لوگ اسے سنجیدگی سے لینے کو تیار نہیں تھے۔لیکن آج جب دہشت گردی ان کے اپنے دروازوں پر دستک دے رہی ہے تب دنیا کی ہر حکومتوں نے دہشت گردی کو ایک بہت بڑا چیلنج کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا ۔مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی زمین سے بھگوان بدھ، بھگوان مہاویر، گرو نانک اور مہاتما گاندھی نے عدم تشدد اور محبت کا پیغام دنیا کو دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز