من کی بات: طلبہ امتحان کو بوجھ کی طرح نہیں جشن کی طرح لیں : وزیر اعظم مودی

Jan 29, 2017 12:35 PM IST | Updated on: Jan 29, 2017 12:59 PM IST

نئی دہلی۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے بورڈ اور مقابلہ جاتی امتحانات میں بیٹھنے والے طالب علموں سے امتحان کو بوجھ کی طرح نہیں بلکہ جشن کی طرح لینے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ امتحان میں دل اور دماغ کو کشیدگی سے پاک رکھیں۔  مودی نے یہاں آکاشوانی پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' میں آج امتحان سے منسلک موضوعات پر طالب علموں اور ان کے اساتذہ اور والدین کے نام پیغام میں کہا کہ امتحان کو پوری زندگی کی کامیابی یا ناکامی کا پیمانہ نہیں ماناجانا چاہئے۔ یہ کچھ برسوں کی کوششوں كو جانچنے کا محض ایک ذریعہ  ہے اس لئے اسے لے کر دل و دماغ پر زیادہ بوجھ ڈالنا مناسب نہیں ہوگا۔

انہوں نے طلباء و طالبات سے امتحان کے دوران پڑھائی کے ساتھ ساتھ جسم اور دماغ کو کچھ وقت کے لئے آرام دینے کا مشورہ بھی دیا۔ وزیر اعظم نے امتحان میں نقل جیسے شارٹ کٹ اپنانے سے بچنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی کو ناکامی کی طرف لے جاتا ہے۔ انہوں نے مقابلہ کی بجائے صلاحیتوں کے مظاہرے کی پیروی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئی توانائی اور مضبوط حوصلہ پیدا کرتی ہے اور اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور خود کو زیادہ بہتر بنانے کا راستہ دکھاتی ہے۔

من کی بات: طلبہ امتحان کو بوجھ کی طرح نہیں جشن کی طرح لیں : وزیر اعظم مودی

فائل فوٹو

وزیر اعظم نے والدین کو بھی بچوں سے زیادہ توقعات رکھنے کی بجائے ان کی صلاحیتوں کو قبول کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امتحان کے وقت اکثر پورے گھر میں کشیدگی کا ایک عجیب ماحول دکھائی دیتا ہے جو کہ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی انتہائی توقعات بچوں پر بستے کے بوجھ سے زیادہ بوجھ ڈالتی ہیں۔ وزیر اعظم نے امتحان میں بیٹھنے والے طالب علموں کی کامیابی اور بہتر مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی سے پاک ذہن ہمیشہ صحیح فیصلے اور صحیح راستے کی طرف بڑھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز