پی ایم مودی نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے کہا موبائل پر لڑا جائے گا 2019 کا الیکشن

Apr 01, 2017 10:40 AM IST | Updated on: Apr 01, 2017 10:40 AM IST

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ موبائل فون اگلے الیکشن کے سب سے بڑے ہتھیار ہوں گے۔ پی ایم مودی نے اپنے ممبران پارلیمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ موبائل پر وہاٹس ایپ، فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے عوام سے مسلسل بات چیت کریں۔ مودی اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش، چھتيس گڑھ، راجستھان، جھارکھنڈ، ہریانہ سمیت باقی ریاستوں کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔

ملاقاتوں کے آخری دور میں پی ایم مودی نے مدھیہ پردیش اور چھتيس گڑھ کے بعد کرناٹک، آندھرا پردیش، اڑیسہ، تلنگانہ، جھارکھنڈ اور تمل ناڈو کے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات کی۔ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کے دور میں مودی کی یہ پانچویں ملاقات تھی۔

پی ایم مودی نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے کہا موبائل پر لڑا جائے گا 2019 کا الیکشن

وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

مودی نے کہا کہ 2019 لوک سبھا انتخابات کے دوران عوام سے جڑنے کا سب سے زیادہ موثر ذریعہ موبائل فون ہی ہوگا۔ ممبران پارلیمنٹ کو اپنی بات عوام تک پہنچانے کے لئے فیس بک، ٹویٹر اور وہاٹس ایپ کے ذریعے عوام کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا پڑے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز