Live Results Assembly Elections 2018

کالے دھن کے خلاف عوام نے لڑائی لڑی اور جیتی: نریندر مودی

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے نوٹوں کی منسوخی کے ایک برس مکمل ہونے پر آج اہل وطن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 125کروڑ عوام نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑی اور جیتی۔

Nov 08, 2017 09:23 PM IST | Updated on: Nov 08, 2017 09:23 PM IST

نئی دہلی۔  وزیراعظم نریندر مودی نے نوٹوں کی منسوخی کے ایک برس مکمل ہونے پر آج اہل وطن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 125کروڑ عوام نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑی اور جیتی۔ مسٹر مودی نے اس سلسلہ میں کئی ٹوئٹ کئے اور اپنے ٹوئٹر پر ایک چھوٹی فلم جاری کی جس میں نوٹوں کی منسوخی سمیت اس سے ہوئے فوائد بتائے گئے ہیں۔ اس میں کیش لیس معیشت اور ڈیجیٹل لین دین کے لئے کئے گئے اقدامات کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد کروڑ وں روپے کا کالا دھن کس طرح سے باہر نکلا اور بینکوں تک پہنچا نیز دہشت گردی اور نکسلزم پر لگام لگی۔ جعلی نوٹ اور منشیات کے کاروبار پر نہ صرف برعکس اثر پڑا بلکہ حوالہ کاوربار بھی تقریباََ بند ہوگیا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد بڑے نوٹوں کا چلن کم ہوا ہے اور ٹیکس دہندگان کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ اس کے ساتھ غیرمنظم شعبہ کے ملازموں کے بینک اکاونٹ کھولے گئے اور ان کی تنخواہ وغیرہ اب بینکوں کے ذریعہ دےئے جارہے ہیں۔ نوٹوں کی منسوخی سے زمین کے ساتھ ساتھ رہائش گاہوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے اور اس سے بے نامی املاک پر روک لگانے میں بھی مدد ملی ہے۔

کالے دھن کے خلاف عوام نے لڑائی لڑی اور جیتی: نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو۔

اس چھوٹی فلم میں سروے کے ذریعہ سے لوگوں کو اپنی رائے دینے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے دریافت کیا کہ بدعنوانی اور کالے دھن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں کے بار ے میں آپ کیا سوچتے ہیں۔ اس سروے کے ذریعہ مجھے بتائیں۔ وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ میں لکھا۔ "میں بدعنوانی اور کالا دھن کو ختم کرنے اور حکومت کے کئی فیصلوں کی حمایت کرنے کے لئے ہندوستان کے عوام کو جھک کر سلام کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ ملک کے 125 کروڑ عوام نے بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی اور جیتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس آٹھ نومبر کو مسٹر مودی نے کالے دھن کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں 500 اور 1000 کے نوٹوں کا چلن بند کر دیا تھا۔ بی جے پی نے نوٹوں کی منسوخی کا ایک برس مکمل ہونے کے موقع پر آج کے دن کو 'کالا دھن وردوھی دیوس' کے طورپر جبکہ کانگریس اسے ' یوم سیاہ' کے طورپر منایا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز