یوم آزادی : گولی سے نہ گالی سے، ہر کشمیری کو گلے لگا کر مسئلہ کشمیر حل ہوگا : مودی

Aug 15, 2017 04:01 PM IST | Updated on: Aug 15, 2017 04:01 PM IST

نئی دہلی : وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کو پھر سے ’دھرتی کا سورگ‘ بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے آج کہاکہ کشمیر کا مسئلہ ’گولی اور گالی‘ سے نہیں بلکہ ہر کشمیری کو گلے لگانے سے حل ہوگا۔ مسٹر مودی نے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کے فصیل سے ملک کے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر کے عام لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے اور ریاست کی ترقی، وہاں کی حکومت کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصے کے لوگوں کا بھی عزم ہے۔ انہوں نے کشمیر کو ایک بار پھر جنت جیسا بنانے اور پہلے جیسی شان و شوکت بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کشمیر کے واقعات کیلئے علیحدگی پسندوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ یہ مٹھی بھر عناصر روز نئے نئے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں کی بھی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کے سلسلے میں بیان بازی اور الزام اور جوابی الزام لگتے رہتے ہیں۔ ہر شخص ایک دوسرے کو گالی دینے میں لگا رہتا ہے۔

یوم آزادی : گولی سے نہ گالی سے، ہر کشمیری کو گلے لگا کر مسئلہ کشمیر حل ہوگا : مودی

وزیر اعظم نے کشمیر کے سلسلے میں حکومت کی پالیسی کا انکشاف کرتےہوئے کہاکہ یہ مسئلہ نہ گالی سے حل ہو گا نہ گولی سے، بلکہ ہر کشمیری کو گلے لگا کر ہی یہ مسئلہ حل ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز