یوم آزادی : وزیر اعظم مودی کی تین طلاق کے معاملہ میں خواتین کو تعاون کی یقین دہانی

Aug 15, 2017 04:05 PM IST | Updated on: Aug 15, 2017 04:05 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودي نے آج لال قلعہ کی فصیل سے تین طلاق کے مسئلہ پر خواتین کی جدوجہد میں انھیں مکمل تعاون دینے کی یقین دہائی کرائی ۔ مسٹر مودی نے یہاں 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ تین طلاق کی وجہ سے کچھ خواتین کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق سے متاثرہ بہنوں نے ملک میں تحریک شروع کی ہے ، میڈیا نے ان کی مدد کی۔ تین طلاق کے خلاف تحریک چلانے والی بہنوں کو میں مبارک باد دیتا ہوں۔ پورا ملک ان کی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل سنوارنے میں ماؤں بہنوں کی شراکت داری اہم ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تین طلاق کی شکار خواتین کی تحریک نے دانشوروں کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا ا ظہار کیا کہ بہنوں کی اس جنگ میں ہندوستان ان کی پوری مدد کرے گا۔

یوم آزادی : وزیر اعظم مودی کی تین طلاق کے معاملہ میں خواتین کو تعاون کی یقین دہانی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز