وزیر اعظم مودی ،راجناتھ اور راہل گاندھی کا بس حادثہ میں امرناتھ یاتریوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار

Jul 16, 2017 09:49 PM IST | Updated on: Jul 16, 2017 09:49 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج جموں وکشمیر میں ہوئے بس حادثہ میں امرناتھ یاتریوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا ’مجھے جموں وکشمیر میں بس حادثہ میں امرناتھ یاتریوں کی موت سے شدید دکھ ہ ہوا ہے۔ میں مرنے والوں کے گھر والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی اس سلسلہ میں ٹوئٹ کرکے کہا کہ میں نے وزیراعلی محبوبہ مفتی سے بات چیت کی ہے انہوں نے انہیں بچاؤ اور راحتی کاموں سے واقف کرایا ہے ۔ جموں میں زخمی امرناتھ یاتریوں کو علاج کے لئے جائے حادثہ سے نکالا جارہا ہے ۔ واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بس حادثہ میں یاتریوں کی موت پر ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم مودی ،راجناتھ اور راہل گاندھی کا بس حادثہ میں امرناتھ یاتریوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے بھی اس حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے اراکین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’امرناتھ یاترا پر گئے عقیدت مندوں کی بس حادثہ میں موت کی خبر سن کر دکھی ہوں۔ میں متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز