یوپی اسمبلی انتخابات: لوٹنے والوں کو چن چن کر صاف کررہے ہیں یوپی کے عوام: مودی

مہاراج گنج۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ریاستی اسمبلی الیکشن میں اترپردیش کے عوام پندرہ سال کا بدلہ نکال رہے ہیں اور صوبے کو لوٹنے والوں کو چن چن کر صاف کرنے میں لگے ہیں۔

Mar 01, 2017 04:03 PM IST | Updated on: Mar 01, 2017 06:10 PM IST

مہاراج گنج۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ریاستی اسمبلی الیکشن میں اترپردیش کے عوام پندرہ سال کا بدلہ نکال رہے ہیں اور صوبے کو لوٹنے والوں کو چن چن کر صاف کرنے میں لگے ہیں۔ مسٹر مودی نے آج یہاں وجے شنکھناد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے عوام پندرہ سال کا بدلہ لے رہے ہیں۔ اس الیکشن میں انہوں نے پندرہ سال تک ریاست کو لوٹنے والوں کو چن چن کر صاف کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ میں ملک بھر میں صفائی ستھرائی مہم چلا رہا ہوں لیکن اترپردیش نے سیاست سے گندگی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو حمایت دینے کے لئے شکریہ اداکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچویں مرحلے کا لوگوں نے حساب لگا لیا ہے اب بچنے کی کوشش بے کار ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ قوس و قزح کے سات رنگ ہوتے ہیں اور اترپردیش میں بھی سات مرحلے میں الیکشن ہورہے ہیں۔ اب چھٹے اور ساتویں مرحلے کی پولنگ بھی آپ کے ہاتھ میں ہے۔ ریاست کے عوام کو اس مرتبہ بی جی پی کو ایسی اکثریت دینی ہے جو پہلے کسی بھی پارٹی کو حاصل نہیں ہوئی ہے۔ یہ الیکشن سماج وادی پارٹی ، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس سے آزادی کا الیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن اپنے اور پرائے کے درمیان اختلاف سے آزاد کرنے کا الیکشن ہے ۔ یہ الیکشن سب کو یکساں مواقع دینے کے لئے ہے۔ یہ الیکشن اونچ نیچ کے فرق کو توڑنے والا ہے ۔ یہ الیکشن اقربا پروری کے خلاف ہے۔

یوپی اسمبلی انتخابات: لوٹنے والوں کو چن چن کر صاف کررہے ہیں یوپی کے عوام: مودی

Loading...

Loading...