پرتگال، امریکہ اور نیدرلینڈ کے کامیاب سفر کے بعد وزیر اعظم مودی وطن واپس

Jun 28, 2017 05:52 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 05:52 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں - پرتگال، امریکہ اور نیدرلینڈ کے کامیاب سفر کے بعد آج صبح وطن واپس لوٹے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہوائی اڈے پر مسٹر مودی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پرتگال گئے تھے، جہاں انہوں نے پرتگال کے وزیر اعظم انتونيوكوستا کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی اور اقتصادی تعاون سمیت دوطرفہ دلچسپی کے کئی مسائل پر بات چیت کی۔اس دوران دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرتگال کے ساتھ ہوئے معاہدوں کے نفاذ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ انہوں نے تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی لانے اور دہشت گردی اور تشدد کے خلاف جنگ میں تعاون کو مضبوطی دینے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان نوجوان اور ثقافتی تبادلے سمیت 11 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی اس ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری کیاگیا، جس میں مسٹر مودی اور مسٹر كوستا نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گزشتہ چھ ماہ میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ مسٹر مودی نے اس موقع پر 40 لاکھ یورو کے ایک مشترکہ سائنس اور ٹیکنولوجی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا۔

پرتگال، امریکہ اور نیدرلینڈ کے کامیاب سفر کے بعد وزیر اعظم مودی وطن واپس

file photo

مسٹر مودی اور مسٹر كوستا کے درمیان وفد سطح کی بات چیت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسیشن، انتظامی بہتری، خلائی اور نوجوانوں کے امور سمیت نو مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔17سال بعد کسی ہندوستانی وزیراعظم کا پرتگال کا یہ پہلا دورہ ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز