وارانسی میں وزیر اعظم مودی کے 'لاپتہ' ہونے کا پوسٹرچسپاں

Aug 19, 2017 03:34 PM IST | Updated on: Aug 19, 2017 03:34 PM IST

وارانسی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ان کے 'لاپتہ' ہونے کے پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ رام کرشن بھاردواج نے آج یہاں 'يواین آئی' کو بتایا کہ وزیر اعظم کی تصاویر کے ساتھ ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دیتا ایک پوسٹر سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کی گمشدگی سے متعلق کوئی پوسٹر کسی بھی دیوار یا کسی دوسری جگہ پر نہیں پایا گیا ہے۔ مسٹر بھاردواج نے کہا کہ اس معالے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جا ہی ہے۔ ایف آر بھی رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

اس تناظر میں مسٹر مودی کے وارانسی کے رويندرپوري واقع پارلیمانی دفتر کاموقف جاننے کے لئے یہاں کے انچارج شیوشرن پاٹھک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا، "فی الحال وہ اس معاملے میں کوئی رائے دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔"ذرائع نے بتایا کل دیر شام ضلعی عدالت کے احاطے کی دیواروں پر مسٹر مودی کی تصویر کے ساتھ "لاپتہ ممبرپارلیمنٹ" اور " جانے وہ کون سا دیش جہاں تم چلے گئے" وغیرہ لکھے پوسٹر چسپاں کئے گئے تھے۔ پوسٹر میں پرنٹر کا نام نہیں ہے، لیکن ملتمس کے طور پر "لاچار، بے بس اور مایوس كاشي باشندہ 'لکھا گیا ہے۔

وارانسی میں وزیر اعظم مودی کے 'لاپتہ' ہونے کا پوسٹرچسپاں

تصویر: انڈیا ٹائمس ڈاٹ کام

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز