فلسطینی کاز کے تئیں وزیر اعظم کا اظہار یکجہتی، اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی پر زور

وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطینی کا ز کے تئيں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو فلسطین- اسرائیل تنازعہ کا جامع حل نکالنے کے لئے دونوں فریقوں کے درمیان جلد از جلد مذاکرات بحال کرنے پر زور دیا۔

Nov 28, 2017 06:43 PM IST | Updated on: Nov 28, 2017 06:43 PM IST

نئی دہلی۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطینی کا ز کے تئيں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو فلسطین- اسرائیل تنازعہ کا جامع حل نکالنے کے لئے دونوں فریقوں کے درمیان جلد از جلد مذاکرات بحال کرنے پر زور دیا۔ فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یوم یکجہتی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ "ہم متحدہ، بااقتدار اور مستقل فلسطینی ریاست کے جلد از جلد وجود میں آنے کی توقع کرتے ہیں، جو اسرائیل کے ساتھ پر امن بقائے باہمی کی پالیسی پر قائم ہو"۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے 1977 میں پاس ہونے والی قرارداد کے مطابق فلسطین کے تئيں عالمی یکجہتی کا دن ہر سال 29 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ 29 نومبر 1947 کو ہی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی قرارداد کو منظوری دی تھی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس مناسبت سے وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں فلسطینی کاز کے تئيں یکجہتی کا اظہار کیا اور دہائیوں پرانے تنازعہ کو بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا۔

فلسطینی کاز کے تئیں وزیر اعظم کا اظہار یکجہتی، اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی پر زور

وزیر اعظم نریندر مودی: فائل فوٹو۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ فلسطین کا دوست ملک رہا ہے اور وہ آج بھی فلسطین کو مالی و تکنیکی تعاون دے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہندوستان فلسطین کی ترقیات اور قومی تعمیراتی کوششوں میں مدد کرتا رہے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز