اترپردیش میں بی جے پی کی فتح یقینی، حکومت بنتے ہی کاشی کے خواب پورے ہوں گے: مودی

Mar 04, 2017 11:40 PM IST | Updated on: Mar 04, 2017 11:40 PM IST

وارانسی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں مرکزی حکومت کی کامیابیاں گناتے ہوئے کاشی کو "انسانیت کی علامت" قرار دیا اور کہا کہ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فتح یقینی ہے اور حکومت بننے کے بعد یہاں کے لئے جتنے خواب ان کے دل میں ہیں، ان کے پورا ہونے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ میداگن کے ٹاؤن ہال میدان میں آج دیر شام پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد اگلے پانچ برسوں میں یہاں کی زندگی میں ایک نئی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی ترقی کے لئے نقشہ تیار ہے، حکومت بنتے ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ریاست کی اکھلیش حکومت کو مرکزی حکومت کافی دولت مہیا کرا رہی ہے، لیکن وہ حکام سے کام نہیں کروا پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریلوے، صحت، سڑک، بجلی سمیت انسان کی زندگی کو بہتر بنانے والی تمام کوششیں کر رہی ہے، لیکن اکھلیش جی کو دکھائی نہیں دیتا۔

مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت بننے کے بعد  زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتیں انتہائی کم ہو گئی ہیں۔ کینسر اور دل کی بیماری جیسی مہلک بیماریوں کی ادویات امرت یوجنا کے تحت 70 فیصد تک کم قیمت پر لوگوں کو فراہم کرائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 ہزار روپے کی ادویات کی جگہ تین ہزار میں علاج ہو رہا ہے۔ دل کی بیماری کے علاج میں استعمال ہونے والا 45000 ہزار روپے کا "چھلا" اب 7000 ہزار روپے میں مل رہا ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ روپے والا 25۔27 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔ 6700 کی دوا 700 میں مل رہی ہے۔ انہوں نے اتر پردیش میں مرکزی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی کے لئے 500 کروڑ روپے کا ویسٹیج سالویج پلانٹ اور بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے 600 کروڑ روپے کی لاگت سے کام چل رہا ہے۔104 کلومیٹر زیر زمین تار بچھانے کا کام مکمل ہو گیا، جبکہ 300 کلومیٹر کا کام باقی ہے۔ 8000 گھروں کو بجلی کے تاروں کے جنجال سے آزاد کرا دیا گیا ہے۔

اترپردیش میں بی جے پی کی فتح یقینی، حکومت بنتے ہی کاشی کے خواب پورے ہوں گے: مودی

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ایک لاکھ کنبوں کو راست فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے بجلی کی بربادی رکے گی اور ایماندار صارفین کو 40۔42 فیصد کم پیسے دینے پڑیں گے۔ بجلی کا نظام درست کرنے کے لئے سب اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز