صاف ستھرا اور بہترین ہندوستان کا خواب صرف عوام کی شراکت کے ذریعہ ہی ممکن : مودی

Oct 02, 2017 07:07 PM IST | Updated on: Oct 02, 2017 07:07 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے حفظان صحت کے لئے نظریاتی تبدیلی لانے اور اس پر سیاست نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ بہترین اور صاف ستھرا ہندوستان کا خواب ملک کی سوا سو کروڑ آبادی کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ مسٹر مودی نے سوچھ بھارت مشن کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر یہاں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف رہنا ہر شہری کی فطرت ہے اور اس سلسلے میں کسی طرح کا اختلاف بھی نہیں ہے لیکن بڑا سوال یہی ہے کہ اس کی پہل کون کرے گا؟۔

وزیراعظم نے کہا کہ تین سال پہلے انہوں نے جب یہ کام ہاتھ میں لیا تھا تو بہت سے لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا تھا اور ان پرتنقید کی گئی تھی لیکن حفظان صحت کی انہوں نے پہل کی ہے اور ملک اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف صفائی کے تعلق سے کسی طرح کا مذاق، تنقید یا سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ صفائی کو اپنا فرض سمجھ کر ہر شخص، ہر خاندان اور پورے معاشرے کو اس کام میں لگے رہنا چاہئے۔ صفائی ایک مسلسل عمل ہے اور ملک کے ہر شہری کو اس عمل سے خود کو جوڑنا چاہئے اور بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لینا چاہئے۔

صاف ستھرا اور بہترین ہندوستان کا خواب صرف عوام کی شراکت کے ذریعہ ہی ممکن : مودی

مسٹر مودی نے کہا کہ کوئی وزیر اعظم، وزیر اعلی، حکومت، حکمران یا ایڈمنسٹریٹر جتنا بھی زور لگا لے حفظان صحت کے خواب کو پورا نہیں کر سکتا ہے۔ اس کے لئے، تمام لوگوں کو اپنا ہاتھ بلند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی سوا سو کروڑ آبادی صفائی کو اپنا فرض سمجھ لیں تو صاف ستھرااور بہترین ہندوستان کا خواب چٹکیوں میں پوراہو جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز