ٹرمپ کی دعوت پر 25 جون کو دو روزہ امریکی دورے پر روانہ ہوں گے وزیر اعظم مودی

Jun 12, 2017 07:16 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 07:16 PM IST

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دعوت پر 25 جون کو دو دن کے امریکی دورے پر جائیں گے۔ مسٹر ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد وزیر اعظم مودی کا یہ پہلا امریکی دورہ ہو گا۔ مسٹر مودی دورے کے دوسرے دن 26 جون کو مسٹر ٹرپ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنما ہند ۔ امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلووں اور دیگر باہمی امور پر تفصیل سے گفتگو کریں گے۔ وزیر اعظم کے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں کافی اہم تصور کیا جارہا ہے ۔

ٹرمپ کی دعوت پر 25 جون کو دو روزہ امریکی دورے پر روانہ ہوں گے وزیر اعظم مودی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز