لوک سبھا میں بحث کی جگہ آر ایس ایس سے ڈسکشن کر کے ملک چلانا چاہتے ہیں وزیر اعظم مودی : راہل گاندھی

Aug 02, 2017 05:58 PM IST | Updated on: Aug 02, 2017 05:59 PM IST

نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر ایک مرتبہ پھر تیکھا حملہ کیا ہے ۔ راہل نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو صرف اپنے من کی بات کرتے ہیں، مودی چاہتے ہیں کہ لوک سبھا اور اسمبلی میں کسی طریقے کا ڈسکشن نہ ہو، جو مودی اور آر ایس ایس میں ڈسکشن ہو ، اسی سے ملک چلے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس اور دیگر پارٹی میں یہی فرق ہے۔ کانگریس سب کی آواز سیاست میں لانا چاہتی ہے ، لیکن دیگر پارٹیاں ایسا نہیں چاہتیں۔ راہل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے کروڑوں لوگ پالیسی میکنگ میں شامل ہوں، لیکن ملک کی موجودہ حکومت ایسا نہیں چاہتی ہے۔

لوک سبھا میں بحث کی جگہ آر ایس ایس سے ڈسکشن کر کے ملک چلانا چاہتے ہیں وزیر اعظم مودی : راہل گاندھی

گیٹی امیجیز

ان آرگنائزڈ سیکٹر کے لوگوں کی آواز کو ملک کے سامنے لانے کے لئے کانگریس ایک نئے ونگ پر کام کر رہی ہے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت میں راہل نے کہا کہ وہ ایک پروفیشنل کانگریس بنانے کی تیاری کر رہے ہیں ، جس کے ذریعہ ان آرگنائزڈ سیکٹر کے کارکنان کی آواز کو سیاست میں لانے کی کوشش ہو گی۔ پروفیشنل کانگریس کی کمان پارٹی کے چار سینئر لیڈر کے ہاتھوں میں ہوگی جن ششی تھرور، ملند دیوڑا بھی شامل ہوں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز