مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر میں دہشت گردی کو مل رہا ہے فروغ : راہل گاندھی

Jul 12, 2017 07:12 PM IST | Updated on: Jul 12, 2017 07:12 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں تشدد اور دہشت گرد انہ واقعات مسلسل بڑھنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مسٹر راہل گاندھی نے کشمیر کے سلسلے میں حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے آج ٹویٹ کیا کہ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر میں دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔ یہ ملک کے لئے اسٹراٹیجی سطح پر بڑا دھچکا ہے۔

کانگریس کے نائب صدر نے یہ بھی الزام لگایا کہ مسٹر مودی نے ملک کی فکر کئے بغیر کشمیر میں سیاسی فوائد کو اہمیت دی ہے۔ انہوں نے لکھاکہ عارضی سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے مسٹر مودی نے پی ڈی پی کے ساتھ جو ہاتھ ملایا ،اس سے ملک کو بڑا نقصان ہوا ہے۔

مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر میں دہشت گردی کو مل رہا ہے فروغ : راہل گاندھی

انہوں نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کرنے کو مسٹر مودی کا ذاتی فائدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کو اسٹریٹجک نقصان ہوا ہے اور کشمیر میں دہشت گردوں کو پیر پسارنے کا موقع ملا ہےاور اسی وجہ سے معصوم لوگوں کا خون بہہ رہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز