بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں لاقانونیت کے ماحول پر وزیر اعظم جواب دیں: راہل

May 22, 2017 04:03 PM IST | Updated on: May 22, 2017 04:03 PM IST

نئی دہلی۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاستوں میں قانون و انتظام کی صورتحال بگڑنے کے سبب لاقانونیت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، جس پر وزیراعظم نریندر مودی کو جواب دینا چاہئے۔ کانگریس کے نائب صدر نے آج کہا کہ بی جے پی کی حکمرانی والی کئی ریاستوں میں قانون و انتظام کی حالت مسلسل خراب ہو رہی ہے اور لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لینے لگےہیں۔ راجستھان کے واقعہ کے بعد اب جھارکھنڈ میں بھی ہجوم نے تین افراد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم پر حملہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’بی جےپی کی حکمرانی والی ریاستوں ، راجستھان سے اترپردیش،ہریانہ اور اب جھارکھنڈ میں افراتفری کا ماحول ہے اور وہاں امن وقانون کی حالت خراب ہورہی ہے۔ کیا وزیراعظم اس کا جواب دیں گے۔‘ اس سلسلے میں انہوں نے اخبار میں شائع ہوئی خبر کو بھی پوسٹ کیا ہےجس میں خون سے لت پت ایک شخص اسے پیٹنے والی بھیڑ سے زندگی کی بھیک مانگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ کے جمشیدپور میں ہجوم نے دو دن پہلے بچہ چوری کرنے کا الزام لگا کر تین افراد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا تھا۔ دریں اثنا کانگریس پارٹی نے بھی ٹویٹ کرکے وزیر اعظم کو کارپوریٹ گھرانوں کا دوست قرار دیتے ہوئے ان پر حملہ کیا اور کہا کہ وہ قرض میں ڈوبے کسانوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔

بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں لاقانونیت کے ماحول پر وزیر اعظم جواب دیں: راہل

تصویر: اے این آئی: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز