لکھنؤ میں بارش کے درمیان ہزاروں لوگوں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا یوگا

Jun 21, 2017 09:16 AM IST | Updated on: Jun 21, 2017 09:51 AM IST

لکھنو : آج بین الاقوامی یوگا دن منایا جا رہا ہے ۔ ہندوستان سمیت دنیا کے 150 ممالک میں دھوم دھام سے اس کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ 2015 سے یوگا کی شروعات ہوئی تھی ۔ کناٹ پلیس کے سنٹرل پارک سے لے کر نیو یارک کے سینٹرل پارک تک یوگا دن کی تیاریاں کی گئی ہیں ۔

سال 2014 میں یوگا کے لئے ہندوستان نے اقوام متحدہ میں تجویز پیش کی تھی ۔ دنیا کے 193 میں سے 175 ممالک نے ہندوستان کی تجویز کو تسلیم کیا تھا ۔ 2015 سے بین الاقوامی یوگا دن کی شروعات ہوئی تھی ۔

لکھنؤ میں بارش کے درمیان ہزاروں لوگوں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا یوگا

یوگا دن پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھنؤ کے رمابائی امبیڈکر میدان میں یوگا کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے زندگی میں یوگا کی اہمیت کا موازنہ نمک سے کرتے ہوئے کہا کہ جیسے زندگی میں نمک کی اہمیت ہے، ویسا ہی ہم یوگا کا مقام بنا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے رمجھم بارش کے درمیان لوگوں کے ہجوم سے کہا کہ نمک ہوتا تو تھوڑا سا ہے لیکن پورے جسم کی تخلیق میں اس کی اہمیت ناقابل تردید ہے۔  زندگی میں نمک نہ ہو تو زندگی نہیں چلتی ۔ جیسا زندگی میں نمک کی اہمیت ہے، ویسا ہی یوگا کا مقام ہم بنا سکتے ہیں ۔

Modi yoga

انہوں نے کہا کہ ہمیں گھنٹوں یوگا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بس 50-60 منٹ یوگا کرنے سے صحت مند جسم اور صحت مند دماغ حاصل ہوجاتا ہے ۔ اگر سوا سو کروڑ لوگ اس صحت کو حاصل کر لیں ، تو دنیا کے سامنے جو انسانی خیالات کے بحران پیدا ہوتے ہیں ، ان سے بھی ہم بنی نوع انسان کی حفاظت کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز