پی این بی میں 177 کروڑ ڈالر کے فرضی لین دین کاانکشاف ، سرمایہ کاروں کے ڈوبے تین ہزار کروڑ روپے

پبلک شعبہ کے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں 177 کروڑ ڈالر (11420 کروڑ روپیے) کا فرضی اور غیر قانونی لین دین کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Feb 14, 2018 04:49 PM IST | Updated on: Feb 14, 2018 04:49 PM IST

نئی دہلی : پبلک شعبہ کے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں 177 کروڑ ڈالر (11420 کروڑ روپیے) کے فرضی اور غیر قانونی لین دین کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پی این بی نے آج اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ بینک نے ممبئی کی ایک شاخ میں فرضی اور غیر قانونی لین دین کا معاملہ پایا ہے، جس میں کچھ منتخب کھاتہ داروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس لین دین کے ریکارڈ کی بنیاد پر، بیرون ملک میں کچھ بینکوں نے ان کو قرض دیا ہے‘‘۔

اس جعل سازی کے بعد پی این بی کا شیئر 10 فیصد تک ٹوٹ گیا ، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 3000 کروڑ روپے ڈوب گئے ۔ یہ پی این بی کے کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا تقریبا ایک تہائی ہے۔

پی این بی میں 177 کروڑ ڈالر کے فرضی لین دین کاانکشاف ، سرمایہ کاروں کے ڈوبے تین ہزار کروڑ روپے

بینک نے کہا ہے کہ یہ لین دین محدود ہیں اور قوانین کے دائرے میں ذمہ داری طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان لین دین کی مجموعی رقم 177.17 کروڑ ڈالر ہے۔ اس نے بتایا کہ اس معاملے کی معلومات ریگولیٹرز کو دے دی گئی ہے تاکہ وہ قصورواروں کے خلاف تفتیشی کارروائی کر سکیں۔

محکمہ خزانہ میں جوائنٹ سکریٹری لوک رنجن نے آج یہاں ایک پروگرام میں اس سلسلے میں دریافت کئے جانے پر کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ صورت حال قابو سے باہر ہے یا یہ بہت زیادہ تشویش کی بات ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز