Live Results Assembly Elections 2018

غازی آباد میں شراب پینے سے 4 افراد ہلاک، یوگی نے سخت کارروائی کا حکم دیا

غازی آباد۔ اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں دہلی کی سرحد کے قریب ایک علاقہ میں شراب پینے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر آج چار ہوگئی اور کئی دیگر بیمار ہیں۔

Mar 13, 2018 03:48 PM IST | Updated on: Mar 13, 2018 03:48 PM IST

غازی آباد۔ اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں دہلی کی سرحد کے قریب ایک علاقہ میں شراب پینے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر آج چار ہوگئی اور کئی دیگر بیمار ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے زہریلی شراب سے ہونے والے حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

انہوں نے زہریلی شراب پینے سے متاثر ہونے والے افراد کو مکمل علاج فراہم کرانے کیلئے بھی کہا ہے۔ دریں اثنا اس معاملے میں کھوڑا کے تھانہ انچارج سمیت تین پولیس والوں کو معطل کردیا گیا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ایچ این سنگھ کےمطابق یہ واقعہ دہلی سے متصل کھوڑا کالونی کے نزدیک علاقہ میں پیش آیا۔

غازی آباد میں شراب پینے سے 4 افراد ہلاک، یوگی نے سخت کارروائی کا حکم دیا

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ : فائل فوٹو۔

بادی النظر میں یہ معاملہ زہریلی شراب کا معلوم نہیں ہوتا ہے۔ معاملےکی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ مسٹر سنگھ نے کھوڑا تھانہ انچارج دھرو دوبے، چوکی انچارج اور بیٹ کانسٹبل کو معطل کردیا  ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز