اترپردیش : لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار فرحان احمد اور اس کی اہلیہ کے بینک اکاونٹ منجمد

لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار فرحان احمد اور اس کی اہلیہ کے بینک کھاتوں کو منجمد کردیا گیا ہے ۔

Oct 29, 2017 02:13 PM IST | Updated on: Oct 29, 2017 02:13 PM IST

مراد آباد : لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار فرحان احمد اور اس کی اہلیہ کے بینک کھاتوں کو منجمد کردیا گیا ہے ۔ ان پر نوٹ بندی کے دوران اپنے اکاونٹ سے کروڑوں روپے بیرون ممالک بھیجنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں حوالہ کے ذریعہ باہر سے پیسہ منگوانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ فرحان کے پاس سے برآمد سی ڈی کی جانچ میں اس کو کئی اہم سراغ ملے ہیں ۔ فرحان کی تقریبا نصف درجن ممالک میں کئی لوگوں سے بات چیت ہوتی تھی ۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران فرحان کے گھر سے بھی کئی دستاویزات برآمد ہوئے ہیں ۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مقامی لیڈروں کے ساتھ فرحان کی قربت تھی ۔

اترپردیش : لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار فرحان احمد اور اس کی اہلیہ کے بینک اکاونٹ منجمد

Loading...

خیال رہے کہ جمعرات کو دیر رات یوپی اے ٹی ایس اور مغل پورہ پولیس نے مرادآباد سے فرضی پاسپورٹ کے معاملہ میں فرحان احمد کو گرفتار کیا تھا ۔ پولیس نے فرحان کے پاس سے فرضی پاسپورٹ اور پین کارڈ بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ فرحان کو پہلے بھی دہشت گردانہ سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ، مگر دہلی ہائی کورٹ نے اس کو باعزت بری کردیا تھا ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز