امرناتھ یاترا پر حملہ : پی ایم مودی اورسونیا گاندھی سمیت سبھی نے کی مذمت ، پڑھیں کس نے کیا کہا ؟ 

Jul 10, 2017 11:49 PM IST | Updated on: Jul 11, 2017 12:02 AM IST

نئی دہلی : جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں امرناتھ یاترا پر دہشت گردانہ حملے کی سبھی سیاسی پارٹیوں نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ، مرکزی وزیر ارون جیٹلی ، کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی سمیت سبھی سیاسی لیڈروں نے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایسے کسی بھی حملہ نہیں نہیں ڈرے گا اور نہ ہی جھکے گا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ بھگوان شیو کے بھکتوں پر یہ حملہ پوری انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ اس حملہ سے پورا ملک ساکت ہے۔ حکومت ہند کو پورے معاملہ کا فوری طور نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہو اور سیکورٹی میں مف کی جانچ کی جائے۔

امرناتھ یاترا پر حملہ : پی ایم مودی اورسونیا گاندھی سمیت سبھی نے کی مذمت ، پڑھیں کس نے کیا کہا ؟ 

پینتھرس پارٹی کے لیڈر پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جلد از جلد آرٹیکل 370 کے تحت گورنر رول نافذ کیا جانا چاہئے۔ پینتھرس پارٹی نے اس حملے کی مخالفت میں کل جموں بند کا اعلان کیا ہے۔وہیں کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کشمیر کا کوئی بھی شخص دہشت گردوں کے اس حملے کو صحیح سمجھے گا، سبھی اس کی مذمت کریں گے۔

وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ امرناتھ مسافروں پر دہشت گردانہ حملہ انتہائی بزدلانہ حرکت ہے۔ اس غیر انسانی کارروائیوں کے لئے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز