خوب چھوڑے گئے پٹاخے، زہریلی ہوئی دلی، آلودگی میں اضافہ

Oct 20, 2017 09:20 AM IST | Updated on: Oct 20, 2017 09:24 AM IST

نئی دہلی۔ دہلی۔ این سی آر میں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی کے باجود دیوالی پر لوگوں نے جم کر آتش بازی کی جس سے قومی راجدھانی میں آج صبح پولیوشن کا انڈیکس بڑھ کر 350 کے پار پہنچ گیا۔ سینٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح چھ بجے دہلی میں پولیوشن کا انڈیکس 351 درج کیا گیا جو بدترین کے زمرہ میں آتا ہے۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈر ویدر فارکاسٹ(ایس اےکیو ڈبلیو ایف) نے بتایا تھا کہ انڈیکس 350 پر تب ہی پہنچے گا جب تقریباً گزشتہ سال جتنےہی پٹاخے چھوڑے جائیں گے۔

اس حالت میں موسم کے حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس نے ہفتہ اور اتوار کو دہلی میں کثافت سنگین سطح پر پہنچنے کا انتباہ دیا ہے۔ ہفتہ کو انڈیکس 471پر اور اتوار کو 409پر پہنچ سکتا ہے۔

خوب چھوڑے گئے پٹاخے، زہریلی ہوئی دلی، آلودگی میں اضافہ

تصویر: نیوز ۱۸

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز