Live Results Assembly Elections 2018

وارانسی میں پوسٹر جاری کرکے فاروق عبداللہ اور رشی کو کپور کو بتایا گیا غدار، کورٹ میں بھی عرضی داخل

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کے ذریعہ پاک مقبوضہ کشمیر کو لے کر متنازع بیان دینے اور اس بیان پر بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی حمایت کا معاملہ اب طول پکڑتا جارہا ہے ۔

Nov 17, 2017 03:27 PM IST | Updated on: Nov 17, 2017 03:27 PM IST

وارانسی : جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کے ذریعہ پاک مقبوضہ کشمیر کو لے کر متنازع بیان دینے اور اس بیان پر بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی حمایت کا معاملہ اب طول پکڑتا جارہا ہے ۔ اس معاملہ میں مانو ادھیکار جن شکتی پارٹی نے رشی کپور اور فاروق عبداللہ کو غدار قرار دیتے ہوئے نہ صرف پوسٹر جاری کیا ہے بلکہ وارانسی کورٹ میں ایک خلاف ایک عرضی بھی داخل کی ہے۔

مانو ادھیکار جن شکتی پارٹی کے چندر شیکھر سنگھ نے یہ عرضی داخل کی ہے ۔ اس عرضی پر سماعت 21 نومبر کو ہوگی ۔ عرضی میں آئی پی سی کی دفعہ 124 کے تحت مقدمہ درج کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وارانسی میں پوسٹر جاری کرکے فاروق عبداللہ اور رشی کو کپور کو بتایا گیا غدار، کورٹ میں بھی عرضی داخل

علاوہ ازیں ان لوگوں نے آج سڑکوں پر اتر کر فاروق عبداللہ اور رشی کپور کا پوسٹر بھی جاری کیا ، جس میں دونوں کو غدار قرار دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ 10 ہزار پوسٹر ہم نے بنوائے ہیں جو ہر روز بنارس کی سڑکوں پر ہم لگاتے رہیں  گے۔ پوسٹر لگاتے ہوئے انہوں نے جم کر نعرے بازی بھی کی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز