پردیومن قتل معاملہ: سی بی آئی نے ریان کے طالب علم کو حراست میں لیا

Nov 08, 2017 11:55 AM IST | Updated on: Nov 08, 2017 11:55 AM IST

گروگرام۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول میں پردیومن قتل معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے اسکول کے ہی 11 ویں کلاس کے ایک طالب علم کو حراست میں لیا ہے۔ ریان انٹرنیشنل اسکول میں دوسری کلاس کے سات سالہ طالب علم پرديومن ٹھاکر کو آٹھ ستمبر کو گلا ر یت کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں بس کنڈکٹر اشوک سمیت تین افراد کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

حراست میں لئے گئے طالب علم سے سی بی آئی پہلے بھی کئی بار پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ اسی طالب علم نے ہی ٹوائلٹ کے پاس اسکول کے مالی کو سب سے پہلے دیکھا تھا۔ سی بی آئی کی جانب سے حالانکہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی باضابطہ بیان نہیں آیا ہے۔

پردیومن قتل معاملہ: سی بی آئی نے ریان کے طالب علم کو حراست میں لیا

ریان انٹرنیشنل اسکول میں دوسری کلاس کے سات سالہ طالب علم پرديومن ٹھاکر کو آٹھ ستمبر کو گلا ر یت کر قتل کر دیا گیا تھا۔

قابل غور ہے کہ اس معاملہ کی جانچ کے لئے ہریانہ حکومت کی طرف سے قائم سہ رکنی ٹیم کی رپورٹ میں اسکول میں کئی خرابیوں کی باتیں سامنے آئی تھیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز