بی جے پی کی صفائی ، راہل گاندھی کی گاڑی پر پتھراؤ میں پارٹی کارکنوں کا نہیں ہے کوئی ہاتھ نہیں

Aug 04, 2017 08:06 PM IST | Updated on: Aug 04, 2017 08:06 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر پرکاش جاوڈیکر نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی گاڑی پر گجرات کے بناس کانٹھا میں ہوئے پتھراؤ میں پارٹی کارکنوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو آج یہ کہہ کر سرے سے خارج کردیا کہ بی جے پی ’پتھراؤ نہیں پراست‘ کرتی ہے۔

انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر جاوڈیکر نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں نامہ نگاروں سے کہاکہ مسٹر گاندھی پر ہوئے حملے کے معاملے میں پولیس ضروری کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے ان الزامات کی تردید کی کہ کانگریس کے نائب صدر کی گاڑی پر ہوئے پتھراؤ میں بی جے پی کے کارکن ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ’پتھراؤ نہیں پراست (شکست)‘ کرتی ہے۔

بی جے پی کی صفائی ، راہل گاندھی کی گاڑی پر پتھراؤ میں پارٹی کارکنوں کا نہیں ہے کوئی ہاتھ نہیں

واضح رہے کہ بناس کانٹھا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے گئے مسٹر گاندھی کی گاڑی پر آج پتھراؤ کیا گیا جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور ان کی سیکورٹی پر تعینات ایس پی جی کا ایک جوان معمولی طور پر زخمی ہوگیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز