اترپردیش : یوگی حکومت کی تقریبا 2682 مدارس کے خلاف کارروائی کی تیاری ، رد کی جاسکتی ہے منظوری

Oct 16, 2017 08:11 PM IST | Updated on: Oct 17, 2017 12:54 PM IST

لکھنو : اترپردیش میں یوگی حکومت کے آنے کے بعد مدارس کی پریشانیاں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ یوگی حکومت کے مدارس کو آن لائن کرنے کے فرمان کی میعاد ختم ہونے کے بعد اب تقریبا 2682 مدارس پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان مدارس نے اپنا ڈیٹا آن لائن نہیں کیا ہے ، جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے اور ان کی منظوری کو رد بھی کیا جاسکتا ہے۔

اترپردیش مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار راہل گپتا کے مطابق اس سے پہلے آن لائن کرنے کی میعاد میں ریاستی حکومت نے دو مرتبہ توسیع کی تھی اور آخری تاریخ 15 اکتوبر تھی ۔ اب رجسٹریشن بند ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں حکومت سے امداد یافتہ سبھی 560 مدارس نے اپنے ڈیٹا کو آن لائن کردیا ہے۔

اترپردیش : یوگی حکومت کی تقریبا 2682 مدارس کے خلاف کارروائی کی تیاری ، رد کی جاسکتی ہے منظوری

راہل گپتا کے مطابق ریاست میں تقریبا 19143 مدارس ہیں ، ان میں سے تقریبا 16461 مدارس نے اپنے ڈیٹا کو آن لائن کردیا ہے ، لیکن ابھی بھی ریاست کے تقریبا 2682 مدارس نے اپنا ڈیٹا کو آن لائن نہیں کیا ، جس کے خلاف اب کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مدارس جنہوں نے اپنے ڈیٹا کو آن لائن نہیں کرایا ہے ، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کی منظوری کو رد کرنے کیلئے یوگی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز