Live Results Assembly Elections 2018

میرٹھ یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کی سرگرمیاں تیز، 15 دسمبرکو ہوگی ووٹنگ

میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کا شمار ریاست اتر پردیش کی بڑی یونیورسٹیوں میں کیا جاتا ہے۔

Dec 11, 2017 10:40 PM IST | Updated on: Dec 11, 2017 10:40 PM IST

میرٹھ : میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کا شمار ریاست اتر پردیش کی بڑی یونیورسٹیوں میں کیا جاتا ہے۔ الہ آباد ، لکھنؤ، کانپور اور بنارس کی طرح میرٹھ یونیورسٹی کے انتخابات بھی نہ صرف یونیورسٹی اورکالج کے لئے بلکہ سیاسی جماعتوں کے لئے بھی اہمیت رکھتے ہیں ۔ 15 دسمبر کو طلبہ یونین انتخابات کے لئے ووٹنگ کو لے کر ان دنوں میرٹھ یونیورسٹی میں بھی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں ۔ لیکن سیاسی جماعتوں کی سیاسی آپا دھاپی میں یونیورسٹی اور کالج کےاہم مدعے پیچھے چھوٹتے نظرآ رہے ہیں ۔

طلبہ یونین یونیورسٹی اور کالج کے طالب علم کی آواز ہوتی ہے اور طلبہ اور طالبات سے متعلق ضروری معاملات کو یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے رکھ کر ادارے اور ادارے میں تعلیم حاصل کرنے والوں کے بہتری کا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔ لیکن آج کے ماحول میں طلبہ یونین انتخابات بھی ذات ، مذہب اور برادری کی سیاست کرنے والی سیاسی جماعتوں کے سیاسی کھیل کا میدان بنتے جا رہے ہیں ۔ الیکشن جیتنے کے لیے ذات اور برادری کے طلبہ اور طالبات کی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے امیدار میدان میں اتارے جا رہے ہیں ۔ ایسے میں یونیورسٹی اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والوں کے ضروری مسئلہ مسائل اپنی اہمیت کھوتے جا رہے ہیں۔

میرٹھ یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کی سرگرمیاں تیز، 15 دسمبرکو ہوگی ووٹنگ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز