قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک بھر میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے عید الاضحی

عید الاضحی ٰ کے موقع پرمیں اپنے تمام ہم وطنوں خصوصاًمسلم بھائی بہنوں کو،جوملک وبیرون ملک رہتے ہیں، اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔

Sep 01, 2017 09:11 PM IST | Updated on: Sep 02, 2017 11:44 AM IST

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک بھر میں مسلمان عید الاضحی کا تہوار پورے مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منارہے ہیں ۔ عید الاضحی کی دوگانہ ادا کرنے کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں قربانیاں پیش کررہے ہیں ۔ عید کے موقع پر بچوں میں خوشیاں قابل دید ہیں ۔ عید کے موقع پر صدرجمہوریہ اور نائب صدر سمیت ملک کی سرکردہ شخصیات کی جانب سے عوام کو عید الاضحی ٰ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

صدرجمہوریہ ہند را م ناتھ کووند نے اہل وطن کو عیدالاضحی ٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے صدرجمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ‘‘عید الاضحی ٰ کے موقع پرمیں اپنے تمام ہم وطنوں خصوصاًمسلم بھائی بہنوں کو،جوملک وبیرون ملک رہتے ہیں، اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔ آئیے ہم سب اس موقع پراپنے آپ کو ازسرنوجذبہ صداقت ، ایثار،قربانی اور خدمت خلق کے لئے جو اس تیوہار کاجوہر ہے ، وقف کریں۔خداکرے یہ منفرد تیوہار ،ہماری ملی جلی ثقافت کو تقویت بخشے ، یکجہتی اور باہمی اتحاد کو مستحکم بنائے اور ہم سب میں بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرنے کاجذبہ پیداکرے۔

قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک بھر میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے عید الاضحی

Loading...

نائب صدرجمہوریہ وینکیانائیڈونے بھی عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ عیدالاضحی ٰ کا تہوار جذبہ ایثار کی علامت ہے اور انسانی زندگیوں میں سچائی اورایثارکی قدروں کی اہمیت کو اجاگرکرتاہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ملک کے عوام کوعید الاضحی ٰکے مبارک موقع پر اپنی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتاہوں ۔ عیدالاضحیٰ جذبہ ایثار اور زندگیوں کے لئے ایثارکی علامت ہے۔ یہ تہوار بنی نوع انسان کو روزمرہ کی زندگی میں صداقت اور دردمندی کی قدریں شامل کرنے کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔ خداکرے کہ یہ مقدس تہوار ہمارے ملک میں امن ، یگانگت اور خوشحالی لے کرآئے۔

جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرا اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے لوگوں کو عید الاضحی کے موقع پر نیک تمناؤں کے ساتھ عید مبارک پیش کی ہے اور دعا کی کہ ریاست کے سبھی باشندے صحیح سلامت اور خوشحال رہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں گورنرامید ظاہر کی کہ یہ مبارک تہوار ریاست میں قومی ہم آہنگی ، بھائی چارہ اور محبت کا جذبہ پیدا کرے گا اور ریاست کی تکثیری اقدار کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہو، جس کے لئے ریاست جموں وکشمیر صدیوں سے مشہور ہے۔

اپنے ایک پیغام میں وزیرا علیٰ محترمہ مفتی نے دعا کی ہے کہ یہ مقدس تہوار ہمارے اندر بے لوث خدمت ، ہمدردی اور دوسروں کا درد بانٹنے کا جذبہ پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم ؑ کا سنت پاک جو ان قدروں کی رہنمائی کرتا ہے ،ہمیں سختی سے اُن اصولوں پر مشعل راہ بنا کر عمل کرنا چاہیے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ عید جیسے مقدس موقعہ پر ہمیں دوسروں کی خوشیوں اور بہبودی کا خیال رکھنا ہوگا بالخصوص ان لوگوں کا جو غربت اور ناداری کے شکار ہو یا قسمت کے مارے ہوں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں یتیموں ، بیواؤں ، مسکینوں اور درد کے ماروں کا ہاتھ تھامنا ہوگا جو اس کے مستحق ہوں ۔

نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداﷲ نے عید الاضحی کی مقدس تقریب پر فرزندان عالم اسلام خصوصاً ریاستی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانی اور ایثار کی علامت کی بہت بڑی نشانی ہے اور اِس کا دوسرا کوئی ثانی نہیں ہے۔ عید قربان عالم اسلام کے لئے اس سنت کی یادلاتی ہے، جو اﷲ کے برگزیدہ پیغمبر حضرت ابراہیم (ع) نے ہمارے لئے چھوڑدی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ پُرآشوب دور کے پیش نظر ہمیں یہ عید انتہائی سادگی کے ساتھ منانی چاہئے ۔ فاروق عبداللہ نے اہل ریاست سے اپیل کی کہ وہ عید کے دوران اپنے اُن پڑوسیوں، رشتہ داروں اور دوست و احباب کا خاص خیال رکھیں جن کا روزگار مسلسل بے چینی سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز