صدارتی انتخابات : بی جے پی لیڈروں کی کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات ، نام پر اٹکی بات

Jun 16, 2017 01:21 PM IST | Updated on: Jun 16, 2017 01:21 PM IST

نئی دہلی : صدارتی انتخابات کو لے کر بی جے پی اور کانگریس میں شہ مات کا کھیلجاری ہے۔ شہ اور مات کے اس کھیل میں ایک دوسرے کو ٹٹولنے کا دور چل رہا ہے۔ جمعہ کو صدارتی امیدوار پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے راج ناتھ سنگھ اور وینکیا نائیڈو کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملے، تاہم امیدوار کے 'نام سے وابستہ سب سے اہم سوال پر بات اٹک گئی۔

راجناتھ اور وینکیا کی سونیا گاندھی سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کانگریس کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو کوئی نام نہیں دیا، بلکہ الٹا ہم ہی نام پوچھنے کی کوشش کی۔ آزاد نے کہا کہ 'ہم توقع کر رہے تھے کہ وہ نام بتائیں، تاکہ اس پر تبادلہ خیال ہو سکے، لیکن حکومت کی طرف سے کوئی نام نہیں آیا۔ بی جے پی لیڈروں نے بتایا کہ انہوں نے اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ جب تک ہمارے سامنے کوئی نام نہیں آتا ہے، اس وقت تک امیدوار پر بحث اور تعاون کا سوال ہی نہیں ہے۔

صدارتی انتخابات : بی جے پی لیڈروں کی کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات ، نام پر اٹکی بات

ادھر بی جے پی دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ اپنی اتحادی پارٹیوں کو بھی منانے میں مصروف ہوگئی ہے ۔ ناراض شیوسینا کو منانے کی کمان خود پارٹی صدر امت شاہ نے سنبھالی ہے۔ وہ اتوار کو ماتوشري جاکر ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کریں گے۔ جمعرات کو بی جے پی کے سینئر لیڈر وینکیا نائیڈو نے این سی پی کے صدر شرد پوار اور اپنے اتحادی پارٹی تیلگو دیشم پارٹی کے صدر و آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو سے بھی اس معاملہ پر بات کی تھی۔ پوار اور چندرا بابو کے ساتھ نائیڈو کی یہ بات چیت کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ میٹنگ سے ایک دن پہلے ہوئی تھی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز