صدارتی انتخابات : بی جے پی کی تین رکنی کمیٹی جمعہ کو سونیا گاندھی سے کرے گی ملاقات

Jun 14, 2017 09:43 PM IST | Updated on: Jun 14, 2017 09:43 PM IST

نئی دہلی: صدارتی انتخابات کی حکمت عملی کو لے کر بی جے پی کور گروپ کی بدھ کو میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں وینکیا نائیڈو اور راج ناتھ سنگھ نے صدارتی انتخابات کے بارے میں وزیر اعظم مودی کو بریف کیا۔ اس سے پہلے پارٹی صدر امت شاہ نے وینکیا نائیڈو، راج ناتھ سنگھ اور ارون جیٹلی کی قیادت میں تین رکنی وزارتی کمیٹی تشکیل دی۔

صدارتی انتخابات کے لئے عام رائے بنانے کی کوشش کے تحت بی جے پی کے یہ کمیٹی جمعہ کو کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے گی ۔ اسی درمیان اپوزیشن پارٹیوں کی بھی آج میٹنگ ہوئی، جس میں صدارتی انتخابات کو لے کر حکمت عملی پر بات چیت کی گئی ۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں کسی بھی نام پر تبادلہ خیال نہیں کیا۔

صدارتی انتخابات : بی جے پی کی تین رکنی کمیٹی جمعہ کو سونیا گاندھی سے کرے گی ملاقات

اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے میڈیا سے کہا کہ 'صدارتی انتخابات کے لئے 9 پارٹیوں کا ایک پینل قائم کیا جائے گا۔ تمام جماعتوں کے سینئر لیڈروں سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ جی ہاں اتنا ضرور ہے کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہیں۔ حکومت نے فون پر بات کی ہے، لیکن ابھی اس بارے میں کوئی تصویر صاف نہیں ہوئی ہے کہ حکومت صدر کے لئے کس کو اپنا امیدوار بنانے جا رہی ہے یا پھر کس کی حمایت کرے گی '۔

بتایا جا رہا ہے کہ این ڈی اے امیدوار 23 جون تک پرچہ نامزدگی داخل کرسکتا ہے، کیونکہ مودی 24 جون کو بیرون ملک کے دورہ پر جا رہے ہیں۔ ارون جیٹلی 17 جون کو بیرون ملک کے دورہ سے واپس آئیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز