صدر جمہوریہ کووند، پی ایم مودی،پرنب، منموہن، سونیا اور راہل نے اندرا گاندھی کو پیش کیا خراج عقیدت

Nov 19, 2017 05:57 PM IST | Updated on: Nov 19, 2017 05:57 PM IST

نئی دہلی : صدر رام ناتھ كووند، وزیر اعظم نریندر مودی، سابق صدر پرنب مکھرجی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ،کانگریس صدر سونیا گاندھی و نائب صدر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی جنم صدی پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر کووند نے کہا کہ قوم آج سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو ان کی جنم صدی پریاد کررہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کیا "سابق وزیراعظم آنجہانی اندرا گاندھیکو ان کی 100ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔"کانگریس صدرمحترمہ سونیا گاندھی نے انہیں ایک عظیم شخصیت کے طورپر یادکرتے ہوئے کہا اور کہا کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے اپنے اصولوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور وہ ملک کے عظیم اقداروروایات اور اصولوں کے لئے زندگی بھر لڑتی رہیں۔

مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پراپنی پوسٹ میں لکھا، "آپ میری استاذ اور رہنما رہیں۔ آپ نے مجھے مضبوط کیا ہے۔ "آنجہانی سابق وزیر اعظم کے دوسرے پوتے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ورون گاندھی نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے شكتی استھل پہنچ کر اپنی دادی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور سوشل میڈیا پر انہیں جرات ودلیری کی علامت اور قوم کی ماں کہا۔

صدر جمہوریہ کووند، پی ایم مودی،پرنب، منموہن، سونیا اور راہل نے اندرا گاندھی کو پیش کیا خراج عقیدت

انہوں نے کہا، " ہر قسم کی خصوصیات میں جرات سب سے بہترین خاصیت ہے کیونکہ جرات کے بغیر آپ دیگر خصوصیات کو سامنے نہیں لا سکتے۔ایک عظیم خاتون جو اس ملک کی ماں تھیں۔ دادی! آپ کی کمی بے حد کھلتی ہے، مجھے پتہ ہے کہ آپ ہمیں اوپر سے دیكھتي ہیں۔ "مسٹرورون گاندھی نے سوشل میڈیا پر اپنی دادی اندرا گاندھی کے ساتھ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔ مسٹر پرنب مکھرجی، ڈاکٹرمنموہن سنگھ اور مسٹر راہل گاندھی نے آج صبح آنجہانی اندرا گاندھی کی سمادھی پر جاکر انہیں گلہائے عقیدت پیش کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز