صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے عوام کو عید میلاد النبی کی مبارک باد دی

Dec 01, 2017 10:28 PM IST | Updated on: Dec 01, 2017 10:29 PM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے عید میلا د النبی پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ایک پیغام میں رام ناتھ کووند نے کہا کہ حضرت محمد کی ولادت عید میلا د النبی کے مقدس موقع پر میں اپنے سبھی ساتھی شہریوں ، خصوصاً مسلم بھائیوں اور بہنو کو مبارک باد اورنیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

دریں اثنا مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی پیغمبراسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت میلادالنبی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے ۔ مسٹر چوہان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ پیغمبراسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے پیغامات بھائی چارہ ،صبروتحمل اور رواداری کی تحریک دیتے ہیں۔انسانی فلاح وبہبودکے لئے انکی تعلیمات آج بھی اہمیت کی حامل ہیں ۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے عوام کو عید میلاد النبی کی مبارک باد دی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز