صدر جمہوریہ ، نائب صدر اور وزیر اعظم سمیت سبھی سرکردہ سیاسی شخصیات نے عید الفطر کی مبارکباد دی

Jun 25, 2017 09:34 PM IST | Updated on: Jun 25, 2017 09:34 PM IST

نئی دہلی : صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ، نائب صدر حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد سیاسی سرکردہ شخصیات نے نے عید الفطر کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد پیش کی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ انصاری نے آج اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے ختم ہونے کا استعارہ یہ تہوار ہماری زندگی میں رحمت، صدقہ اور سخاوت کے احساس کو مضبوط کرتا ہے اور بھائی چارے اور لوگوں میں باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیتا ہے۔  انہوں نے تمناکی کہ یہ تہوار سے منسلک مقدس خیالات ہماری زندگی کو امن، سکون اور انسانیت کے جذبے سے مالا مال کریں۔

صدر جمہوریہ ، نائب صدر اور وزیر اعظم سمیت سبھی سرکردہ سیاسی شخصیات نے عید الفطر کی مبارکباد دی

وزیر اعظم مودی کی عید الفطر کی مبارکباد

اپنے من کی بات پروگرام کے دوران خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ عید الفطر کے موقع پر میری طرف سے سب کو عید کی بہت مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ رحمت و برکت کا مہینہ ہے جس کو پاک جذبے سے گزارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ خوشیوں کو بانٹنے کا مہینہ ہے اور جتنی خوشیاں بانٹتے ہیں، اتنی خوشیاں بڑھتی ہیں۔آئیے، ہم سب مل کر کے اس مقدس تہوار سے ترغیب لے کر خوشیوں کے خزانوں کو بانٹتے چلیں اور ملک کو آگے بڑھاتے چلیں۔

یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دی مبارکباد 

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عید الفطر کے موقع پر باشندگان ریاست کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی نے کہا کہ عید الفطر کا تہوار خوشیوں اور مصالحت کا پیغام لے کر آتا ہے۔ خوشی کا یہ تہوار سماجی اتحاد کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی بھائی چارے کے جذبے میں اضافہ کرنے کا پیغام لے کر آیا ہے۔ یہ معاشرے میں امن چین اور سکون کا پیغام دیتا ہے۔ مسٹر یوگی نے لوگوں سے عید کا تہوار باہمی اتحاد، امن اور ہم آہنگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔

محبوبہ مفتی کی عید کی مبارکباد

 جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے عید الفطر کے مقدس موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ یہ عید ریاستی عوام کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لیکر آئے ۔  محبوبہ مفتی نے دعا کی کہ مہینے بھر کے روزے اور شبِ داری کی عبادات بارگاہِ الٰہی میں قبول ہوں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فراخدلی ، نظم و ضبط اور تقوا و پرہیز گاری کا جذبہ آگے بھی روز مرہ کی زندگی کے دوران جاری رہنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یتیموں ، بیواؤں اور مفلوک الحال طبقے کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں کیونکہ انہوں نے پچھلے 30 برسوں کے نامساعد حالات کی وجہ سے کافی مشکلات جھیلی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طبقے کی فلاح و بہبود اور انہیں سماج کے دھارے میں لانے کیلئے ہر ایک کو اپنا مثبت رول ادا کرنا چاہیے۔ ۔ اس موقعہ پر محبوبہ مفتی نے ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، آپسی بھائی چارے اور انسانی اقدار کی پاسداری کے لئے دعا کی ۔

نرسنگھ نے عوام کو عید کی مبارکباد

جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ریاستی عوام کو عید الفطر کے موقعہ پر مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے اپنے پیغام میں ڈاکٹر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ عید الفطر ریاست اور یہاں کے لوگوں کیلئے ترقی ، خوشحالی اور امن و امان کی ایک سوغات لیکر آئے گی ۔  نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر امن اور شانتی کا ایک گہوارہ ہے یہاں صدیوں سے مختلف عقیدوں کے لوگ آپسی رواداری اور بھائی چارے سے زندگی گذار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقدس تہواروں کی بدولت مختلف طبقوں کے درمیان پیار اور محبت کے رشتوں کو مزید تقویت حاصل ہوتی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز