صدارتی انتخابات : وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں كووند آج پرچہ نامزدگی کریں گے داخل

Jun 23, 2017 12:03 AM IST | Updated on: Jun 23, 2017 12:03 AM IST

نئی دہلی: صدر کے لئے قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار بہار کے سابق گورنر رام ناتھ كووند کل کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر كووند صبح 11 بج کر 45 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس کے کمرہ نمبر 18 میں الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ الیکشن افسر کے سامنے چار سیٹ میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے تمام سینئر رکن ان کے حق میں تجویز کرنے والے اور تائید کرنے والے موجود رہیں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے وزرائے اعلی کے بھی موجود رہنے کی امید ہے۔ اعلی آئینی عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 جون ہے۔

صدارتی انتخابات : وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں كووند آج پرچہ نامزدگی کریں گے داخل

file photo

اس دوران کانگریس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عہدے کے لئے اپوزیشن کی امیدوار محترمہ میرا کمار 27 یا 28 جون کو اپنا کاغذات نامزدگی داخل کر سکتی ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 29 جون کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ یکم جولائی ہے۔ پولنگ 17 جولائی کو اور ووٹوں کی گنتی 20 جولائی کو ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز