اپوزیشن کی صدارتی امیدوار میرا کمار آج پرچہ نامزدگی کریں گی داخل ، 17 جولائی کو ہوگی ووٹنگ

Jun 27, 2017 10:33 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 10:36 AM IST

نئی دہلی : اپوزیشن کی صدارتی امیدوار میرا کمار آج  پرچہ  نامزدگی داخل کریں گی۔ ان کے علاوہ حکمران قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار رام ناتھ كووند بھی آج اپنی چوتھی کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔

لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق محترمہ کمار صبح ساڑھے گیارہ بجے کاغذات نامزدگی داخل کریں گي جبکہ مسٹر كووند گیارہ بجے اپنا پرچہ داخل کریں گے۔ مسٹر كووند اپنے کاغذات نامزدگی کے تین سیٹ 23 جون کو داخل کر چکے ہیں۔

اپوزیشن کی صدارتی امیدوار میرا کمار آج پرچہ نامزدگی کریں گی داخل ، 17 جولائی کو ہوگی ووٹنگ

سکریٹریٹ کے مطابق گزشتہ روز 28 افراد نے کاغذات نامزدگی داخل کئے جن میں سے سات نامزدگیاں فوری طور پرمسترد کر دی گئیں۔ اس طرح اب تک کل 47 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرچکے ہیں ، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

کاغذات نامزدگی 28 جون تک داخل کئے جائیں گے اور 29 جون کو ان کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ جبکہ 17 جولائی کو پولنگ ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز