لندن حملہ : صدر جمہوریہ پرنب ، وزیرا عظم مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کی شدید مذمت

Jun 04, 2017 04:29 PM IST | Updated on: Jun 04, 2017 04:34 PM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے لندن میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔ صدارتی محل سے جاری ٹوئیٹ میں مسٹر مکھرجی نے کہا ’’ میں لندن میں ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور اس حملے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے لئے جلد از جلد صحیات ہونے کی آرزو کرتا ہوں۔

مسٹر مودی نے حملے کو تکلیف اور شرمناک بتاتے ہوئے کہا ’’ ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ میں مرنے والوں کے لواحقین کے تئیں تعزیت کااظہا رکرتا ہوں اور زخمیوں کے لئے دعا کرتا ہوں۔

لندن حملہ : صدر جمہوریہ پرنب ، وزیرا عظم مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کی شدید مذمت

محترمہ سونیا گاندھی نے بھی حملے کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے حملے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی تمناکی ہے۔ خیال رہے کہ لندن میں کل رات ایک برج پر ہونے والے حملے میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور تین مشتبہ حملہ آور مارے گئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز