فائلوں تک محدود نہ رہے افسرشاہی ، زمینی سطح پر بھی کام کرے : وزیر اعظم مودی

Aug 25, 2017 05:20 PM IST | Updated on: Aug 25, 2017 05:20 PM IST

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے افسر شاہوں سے بہتر حکمرانی میں نئے تجربہ کرنے کے ساتھ ہی خود کو فائلوں تک محدود رکھنے کی بجائے زمینی سطح پر اتر کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم نے مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے 80 ایڈیشنل سکریٹریوں اور جوائنٹ سکریٹریوں کے ساتھ جمعرات کو دوسرے دور کی میٹنگ کے موقع پر افسروں کے کام کرنے میں اختراع، کچرے کا انتظام، ندی اور ماحولیاتی آلودگی، جنگلات، صفائی ستھرائی، آب و ہوا کی تبدیلی، زراعت، تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ جیسے موضوعات پر ان کے تجربات سنے اور انہیں بہتر حکمرانی کیلئے بہتر طریقے اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

وزیر اعظم نے افسر شاہوں سے اپیل کی کہ وہ بہتر حکمرانی کیلئے نئے تجربے کریں اور خود کو فائلوں تک محدود نہ رکھتے ہوئے عوام سے راست طور پر رابطہ رکھنے کے لئے زمینی سطح پر اتر کر کام کریں تاکہ سرکاری پالیسیوں کے اثرات کا اندازہ کیا جا سکے۔۔ اس سلسلے میں انہوں نے گجرات میں 2001 میں آئے تباہ کن زلزلہ کے بعد وہاں کے افسروں کے تجربوں کا ذکر کیا۔

فائلوں تک محدود نہ رہے افسرشاہی ، زمینی سطح پر بھی کام کرے : وزیر اعظم مودی

انہوں نے کہاکہ حکومت کو اپنا کام صرف ’ڈیوٹی‘ سمجھ کر نہیں کرنا چاہئے بلکہ اسے ملک میں انتظامیہ کو مزید بہتر بنانے کے موقع کے طور پر اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے حکام سے انتظامیہ کو سہل بنانے کیلئے ٹکنالوجی کے استعمال کی اپیل کی اور کہاکہ وہ ملک کے 100 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ملک کی ترقی کی رفتار کا مختلف پیمانوں پر اندازہ لگایا جاسکے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز